اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا،دیگر کرنسی سستی

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ ایک روپے 90 پیسے اور یورو ایک روپیہ سستا ہوگیا جبکہ ڈالر 10 پیسے بڑھ گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے دیگر کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ رہا، جس کی وجہ سے مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا اور دیگر کرنسی سستی ہوگئی ہیں ۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 1روپے 90 پیسے سستا ہوکر 132 روپے 30 پیسے ،، یورو 1 روپے کمی کے بعد 115 روپے 20 پیسے میں فروخت ہونے لگا ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 106 روپے 60 پیسے پر آگیا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسہ بڑھ کر 104 روپے 86 پیسے پر آگیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے