دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کےسیکریٹریجنرل انٹو نیو گوٹریس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے ۔داعش اورالقاعدہ کے اقدامات اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔

عرب لیگ سربراہ کانفرنس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹو نیو گوٹریس نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے نفرت انگیز اقدامات کو اسلام کے ساتھ جوڑنا، اسلام مخالف نفرت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اس جال میں آ گئے ہیں کہ وہ داعش اور القاعدہ کے قابل نفرت اقدامات کو اسلام سے جوڑتے ہیں حالانکہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے