کراچی میں100 جوڑوں کی اجتماعی شادی

سو محبتوں کا سفر، سو رشتوں کی کہانی ،کراچی میں سو دلہے اپنی دلہن رانیاں لے آئے ۔ نشترپارک میں فلاحی ادارے کی جانب سے سو اجتماعی شادیوں نے دلہا دلہن سمیت سیکڑوں باراتیوں کو بھی خوشی سی نہال کردیا ۔

شادی کے پُرمسرت موقع پر دلہے اپنی دلہنیوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے خوشی سے جھومتے رہے ۔تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ اور پاک سرزمین پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے بھی شرکت کی اورنوبیاہتا جوڑوں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

معروف لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے بھی بھنگڑے ڈالے ۔

فلاحی ادارے کی جانب سے دلہنوں کو مناسب جہیزدیا گیا اوربزرگوں کی دعاؤں کے سائے میں رخصت کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے