برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنے کا خط مل گیا، ڈونلڈ ٹسک

برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع ہونے پرلندن اورشمالی آئرلینڈ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ یورپین یونین کےصدر ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ یورپین یونین ،رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ کرےگی، امید ہے برطانیہ مستقبل میں قریبی شراکت دار رہےگا ۔

برطانیہ کی جانب سے یورپین یونین سے علیحدگی کا باقاعدہ عمل شروع کرنے کےلیے لزبن ٹریٹی کی شق 50 کو نافذ کردیا گیا ہے جس کے خلاف بیلفاسٹ میں بھی احتجاج ہوا ۔ مظاہرین نے حکومتی عمارتوں کی طرف مارچ کیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے فلم’ایلس ان ونڈرلینڈ‘ کے کرداروں جیسے ملبوسات پہنے ۔ ایلس کا روپ دھارنے والی خاتون نے برطانوی وزیراعظم ٹریسامے اورٹوئیڈل بننے والے شخص نے وزیرخارجہ بورس جانسن کا ماسک پہنا۔

دوسری جانب یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹُسک نے کہا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے بریگزٹ کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کرنے کے لیے یورپی یونین کو لکھا گیا خط انہیں موصول ہو گیا ہے، یہ تاثر دینے کی ضرورت نہیں کہ یورپین یونین اورلندن کےلیے خوشی کادن ہے،بریگزٹ کا مثبت پہلو صرف یہی ہے کہ یورپین یونین پہلےسےزیادہ متحد ہوجائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ یورپین یونین بریگزٹ مذاکرات کےدوران پُرعزم اورمتحد رہےگی اور رکن ممالک کےمفادات کاتحفظ کرےگی۔ ہمارا مقصد اپنے شہریوں، کاروباراورریاستوں کوپہنچنےوالےنقصان کوکم سےکم کرنا ہوگا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے