کراچی: دودھ کی قیمت میں 5روپےاضافہ، 85روپے لیٹر ہوگیا

کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں پانچ روپے اضافہ کردیا گیا ۔آج سے ایک لیٹر دودھ 85 روپے میں ملے گا ۔

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی نے کمشنر کراچی کو جمعہ کو ان کے دفتر میں ایک اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کر دی جس کی روشنی میں دودھ کی نئی قیمت 85روپے فی کلو مقرر کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کسی کو دودھ میں ملاوٹ کی اجاز ت نہیں ہوگی، مقررہ قیمت سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کر نے والوں کے خلاف انتظامیہ سخت کارروائی کرے گی۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر کی سربراہی میں دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی تھی جس میں ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن، ریٹیلرز ایسو سی ایشن ، صارفین کے نمائندوں اورلائیو اسٹاک اور بیورو آف سپلائی کے افسران شامل تھے۔

ڈیری فارمر اور ریٹیلرز کے نمائندوں نے کمشنر کراچی کو یقین دلایا کہ وہ دودھ انتظامیہ کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت کریں گے اور دودھ میں ملاوٹ کی شکایات کو دور کریںگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے