کراچی کی بھینس کالونی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے بھینس کالونی کے قریب گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی ،فائربریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی ہے،جسے بجھانے کے لئے 13فائر ٹینڈرز،2واٹر باوزر اور اسنارکل مصروف عمل ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ گزشتہ رات کو لگی ،جس کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے