کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر اور دو خواتین زیر حراست

کراچی پریس کلب کے باہر سے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر اور دو خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر اور جامعہ کراچی میں اپلائیڈ کمیٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ریاض، مہر افروز مراد اور نغمانہ شیخ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ریاض، مہر افروز مراد اور نغمانہ شیخ ایم کیو ایم لندن سے رابطے میں ہیں اور پریس کلب میں ایم کیو ایم لندن کے رہنما ڈاکٹر ظفر کی حراست میں علاج کے لیے بہتر سہولتیں مہیا کرنے کے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے۔

ذرائع کے مطابق تینوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ان کے بعد ڈاکٹر نوین حیدر اور دیگر نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی عزائم نہیں ہیں صرف یہ مطالبہ ہے کہ ڈاکٹرظفر کوحراست کے دوران بہتر میڈیکل سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے