ہاکی: آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف کلین سوئپ

آسٹریلیا نے پاکستان کو چوتھے ہاکی ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-3 سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

سیریز میں مسلسل شکستوں سے دوچار ہونے والے پاکستانی ٹیم نے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور چوتھے ہی منٹ میں ابو محمود نے گول کر کے گرین شرٹس کو برتری دلائی۔

ابھی پاکستانی ٹیم کے گول کا جشن ختم بھی نہ ہوا تھا کہ چند سیکڈ بعد ہی آسٹریلیا نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔

دسویں منٹ میں آسٹریلیا کو پینالٹی اسٹروک ملا جس پر مارک نولیس نے گول کر کے آسٹریلیا کو برتری دلائی جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے کوارٹر میں گرین شرٹس بہترین کھل پیش کیا اور محمد عمر بھٹہ اور ابو محمود کے گولوں کی مدد سے پاکستان کو میچ میں دوسری مرتبہ برتری دلائی لیکن دوسرے کوارٹر کے اختتام سے چند لمحے قبل آسٹریلیا گول کر کے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا۔

تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے بہتر کھیل پیش کیا لیکن آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے میچ میں گول کر کے برتری حاصل کی جبکہ کھیل کے چوتھے اور آخری کوارٹر کے آخری منٹ کے فلنگ اوگلوی نے گول کر کے پاکستان کی شکست پر مہر ثبت کردی۔

اس میں 5-3 سے فتح کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 6-1، دوسرے میں 3-0 اور تیسرے میچ میں 2-0 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے