سرگودھا:گدی نشین نے ساتھیوں سے ملکر 20 مریدوں کو قتل کردیا

سرگودھا کے نواحی علاقےچک 95 شمالی میں گدی نشین نے ساتھیوں سے مل کر مبینہ طور پر 20 مریدوں کو قتل اور 3 کو زخمی کر دیا، گدی نشین عبدالوحید سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ قاتل نے پہلے نشہ آور چیز پلائی پھر ڈنڈوں اور خنجروں کے وار سے قتل کیے۔

عبدالوحید کے تین مریدوں نے بھاگ کر جان بچائی، اسپتال میں تینوں زخمی افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

ڈپٹی کمشنرسرگودھا کہتے ہیں عبدالوحید مریدوں پر تشدد کر کے کہتا تھا کہ ان کا جسم پاک ہونے لگا ہے۔ واقعے میں گدی نشینی کےتنازع کاپہلو نظرنہیں آتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم عبدالوحید الیکشن کمیشن سرگودھاکاملازم ہے،اس سے آفس کارڈ بھی برآمدہوا ہے۔

ادھر مقامی افراد کا کہناہے کہ عبدالوحید مہینے میں ایک دو بار درگاہ پر آتا تھا ۔ مریدوں پر تشدد کر تا تھا ، انہیں برہنہ کر کے آگ بھی لگاتا تھا ۔

قتل کئے گئے11افراد کا تعلق سرگودھا ،2 کا اسلام آباد ،2 کا تعلق لیہ ،ایک کا میانوالی ، ایک اور شخص کا تعلق پیر محل سے ہے۔ ایک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے