مدینہ منورہ عظیم الشان نئے ائیر پورٹ کا افتتاح

عبدالناصر مہمند

لاہور

۔ ۔ ۔

سس

پاکستان سے گورنمنٹ سکیم کے نصف حاجی براہ راست مدینہ منورہ جائیں گے
خادم حرمین شریفین نے مدینہ منورہ میں ایک ارب 20کروڑڈالر سے تعمیر ہونے والے نئے ائر پورٹ کا افتتاح کر دیا

گورنمنٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کی نصف تعداد پاکستان سے براہ راست جدہ جبکہ باقی نصف مدینہ منورہ جائے گی ۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گزشتہ روز مدینہ منورہ میں ایک ارب 20کروڑڈالر کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے شہزادہ محمد بن عبد العزیز ائر پورٹ کا افتتاح کیا جو جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ائر پورٹ کے بعد عازمین حج و عمرہ کے سعودی عر ب میں داخلے کا سب سے بڑا راستہ ہو گا۔

یہ ائر پورٹ40لاکھ مربع میٹرپر محیط ہے ‘ پہلے مرحلے میں یہاں سالانہ 80 لاکھ مسافروں کی آمدورفت کی گنجائش ہے ‘دوسرے مرحلے میں یہ تعداد ایک کروڑ80لاکھ جبکہ تیسرے مرحلے میں چار کروڑ مسافر سالانہ ہو جائے گی۔

یہ سعودی عرب میں نجی شعبے کے تعاون سے بی اوٹی کی بنیاد پر تعمیر کیا جانے والا پہلا ائر پورٹ ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے