مچھر کالونی میں کراچی سرکلرریلوے کی زمین سے تجاوزات ختم کرنے کا کام جاری ۔ 65 غیر قانونی گھر وں میں سے چار گرادیے گئے ہیں۔
مچھر کالونی میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس کے ہمراہ مقامی پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔اینٹی انکروچمنٹ پولیس کراچی سرکلرریلوے کی زمین کو واہ گزار کرانے پہنچی ہے۔
کراچی سرکلرریلوے کی زمین پر 65 غیر قانونی گھر تعمیر ہیں،غیر قانونی گھروں میں سے 4 گھروں کو مسمار کردیا گیا ہے.