آئی جی صلاح الدین محسود کی تعیناتی،خیبر پختونخوا حکومت کو پھرنوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وفاق کو جواب کے لئے 13 اپریل تک مہلت دیدی ہے اور خیبر پختونخوا حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

صلاح الدین محسود کی آئی جی خیبر پختون خوا تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر مسرور شاہ جبکہ آئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے شیر افضل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گریڈ 20 کے افسر کو آئی جی تعینات نہیں کیا جا سکتا ، سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد 2016ء کا بورڈ غیر قانونی تھا ، صلاح الدین محسود کی پروموشن سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دی تھی اس لئے ان کی بطور آئی جی خیبر پختونخوا تعیناتی درست نہیں۔

عدالت کے استفسار پر بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے صوبائی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا، اس موقع پر وفاقی حکومت نے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے مزید سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے