اینی میٹڈ فلم دی نٹ جاب2 کا نیا ٹریلر جا ری

تھری ڈی کمپیوٹر ا ینی میٹڈ ایڈونچر کامیڈی سے بھرپور فلمThe Nut Job 2 کانیا ٹریلر آگیاہے،فلم اگست میں سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔

ہدایتکارکال برنکر کی اس فلم کی کہانی ایک گلہری سرلی اور اسکے دوست چوہے بڈی کے گرد گھومتی ہے جو نٹ اسٹور میں چوری کا منصوبہ بناتے ہیں اور پھر خود ایک ایڈونچر کا حصہ بن کر رہ جاتے ہیں۔

ساتھ ہی گلہری اور اس کے دوست پارک کو بچانے کےلیےبھی تیار ہیں جسے مئیر تباہ کرنا چاہتا ہے۔فلم دی نٹ جاب2 میں وِل آرنیٹ ،گیبریئل ایگلیسیاس،کیتھرین ہیل اور ہالی ووڈ کے کئی صف اول کے اداکاروں نے ان اینیمیٹڈ کرداروں کو اپنی آواز دی ہے۔

کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم دی نٹ جاب2 رواں سال 18 اگست کو سینما گھروں میں قہقہے بکھیرنے آرہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے