اکٹھے تیریں گے یا اکٹھے ڈوبیں گے ۔

نگہت نگار

۔ ۔ ۔

PKFM031913

پیپلزپارٹی کی رہ نما ور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک نظریہ اور وہ نظریہ کیسے چھوڑ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اصول پر عمل کر رہی ہیں کہ اکٹھے تیرنا ہے یا اکٹھے ڈوبنا ہے ، چھوڑنا نہیں ۔

پنجاب میں پیپلز پارٹی ایک بڑے بحران کا شکار ہے ۔ پارٹی کارکنان اور رہ نماؤں کو پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو سے اختلاف ہیں ۔

وہ کہتے ہیں کہ منظور وٹو پیپلز پارٹی کو ذاتی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر چلا رہے ہیں ۔

پیپلزپارٹی پنجاب کی کئی اہم شخصیات پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو چکی ہیں جن میں صمصام بخاری اور اشرف سوہنا جیسے پرانے جیالے شامل ہیں ۔

ادھر پیپلز پارٹی دور میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے