کراچی: گھرپرپہاڑی تودا گرنے سے 5افرادجاں بحق

کراچی کےعلاقے گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن میں گھرپر پہاڑ ی تودا گر گیا جس کے نتیجے میں مالک مکان ،اس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹے سمیت 5 افرادجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون ، گلشن غازی میں مکان پر پہاڑی تودا گرنے سے مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ ضمیر گُل ، اس کی دو بیٹیاں اور بیٹا جان سے گئے۔ ضمیرگل کی بیوی اورایک بچی کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ رات ساڑھے4 بجےکےقریب مسجد سے مدد کے لیے اعلان کیاگیا، جس کے بعد رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنا شروع کیا۔

کچی آبادی گلشن ِغازی کے رہنے والوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ایک برس پہلے بھی پہاڑی تودا گرنے سے ایک مکان کو نقصان پہنچا تھا۔

ایس پی بلدیہ ٹاؤن آصف رزاق نے جیو نیوز کو بتایا کہ علاقے کے رہائشی پہاڑی پر کٹائی کرتے رہتے ہیں، ہوسکتا ہے اسی وجہ سے لینڈ سلائیڈ ہوئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑی تودےکوتوڑنےکےانتظامات کیےجارہےہیں، تودےکی زدمیں موجودمکانوں کےرہائشیوں کوعلاقہ خالی کرنےکی درخواست کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے