اے ڈی خواجہ کوآؤٹ کرکے سندھ حکومت کی ہیٹ ٹرک

اے ڈی خواجہ کو پھر آؤٹ کرکے سندھ حکومت نے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ۔ عبدالمجید دستی پھر آئی جی سندھ بن گئے ، یہ تبدیلی قانونی ہے یا نہیں ، سندھ ہائی کورٹ اپنا فیصلہ آج سنائےگی ۔

اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف درخواست سندھ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے ، چیف سیکریٹری سندھ نے توہین عدالت کے نوٹس پر جوابی حلف نامہ جمع کرادیا ۔

عدالت نے اے ڈی خواجہ کو عہدے سے نہ ہٹانے کا حکم دیا تھا تاہم سندھ حکومت نے گزشتہ روز پھر اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹاکر آئی جی کی تبدیلی کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے