41فیصد لاہوری نوازشریف،26 فیصد عمران کو ایماندار سمجھتے ہیں

لاہور کے اہم انتخابی حلقوں میں سیاسی رویوں کا جائزہ سروے کیا گیا جس کے مطابق 41 فیصد لاہوری نواز شریف کو، 26 فیصد عمران خان کو اور صرف ایک فی صد لوگ آصف زرداری کوایماندار سمجھتے ہیں ۔

اکثریت کے مطابق اقتصادی صورتحال جوں کی توں ہے،تاہم 60 فیصد کا خیال ہے کہ نواز شریف ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں،عمران خان کے بارے میں 26 فیصد لوگ ایسا سمجھتے ہیں۔

سروے کے مطابق معاشی خوشحالی، کرپشن، صحت، تعلیم اور روزگار کے معاملے پر ووٹ ادھر سے ادھر ہو سکتے ہیں۔

آئندہ انتخابات میں کون اور کیا کتنا اہم ہوگا، انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اینڈ اکنامک الٹرنیٹیوز، آئیڈیا نے عوام کے سیاسی رویوں پر مبنی سرویز کا آغاز کردیا۔

لاہور کے اہم حلقوں این اے 124،122،121 سےسروے کا ابتداء کرتے ہوئے وہاں کے عوام سے پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک آئندہ انتخابات میں سب سے اہم کون سا ایشو ہوگا۔

سب سے زیادہ 65 فیصد کی رائے تھی کہ ان کی قوت خرید،36اعشاریہ7 فیصد کرپشن اور 32 فیصد روزگار کو آئندہ انتخابات پر اثر انداز ہونے والا معاملہ سمجھتے ہیں،40 فیصد کا خیال ہے کہ ان ایشوز کو حکومت نے بہتر طریقے سے ہینڈل کیا،39 فیصدکہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوا۔

لوگوں سے پوچھا گیا کہ ایک سال کے دوران ان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی؟تو 57 فیصد کہتے ہیں کہ مالی حالات جوں کے توں ہیں،32 فیصد کے خیال میں کچھ بہتری آئی۔

عوام سے سیاسی قائدین کی ایمانداری سے متعلق سوال کیا گیا،جس پر سب سےزیادہ 49 فیصد نے شہباز شریف کو ایماندر قرار دیا، نواز شریف کو 41 اور عمران خان کو 26 فی صد لاہوریوں نے ایماندار رہنما قرار دیا،بلاول کو صرف ڈیڑھ فی صد ایماندار سمجھتے ہیںجبکہ 1فیصد آصف زرداری کو ایماندار سمجھتے ہیں۔

60 فیصد کا خیال ہے کہ نواز شریف ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں،56 فیصد کا شہباز شریف اور 26 فی صد کا عمران خان کے بارے میں یہ خیال ہے۔

تینوں حلقوں کے عوام کی اکثریت نے آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے کے حق میں رائے دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے