اے ڈی خواجہ کا تبادلہ میرٹ کا خون ہو گا، ایاز پلیجو

قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ اے ڈی خواجہ کا تبادلہ میرٹ کا خون ہوگا۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی زندگی اپنے بچوں، بہن، ڈاکٹر عاصم، انور مجید اور ایان علی کے گرد گھومتی ہے، آصف صاحب ان سب سے باہر نکلیں ۔

ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نےذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کرپشن اور دہشت گردی کے بجائے وزارت عظمیٰ کی باتیں کیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے سندھ میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے