بلوچ عوام اپنے آپ کو غلط استعمال ہونے سے روکیں، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔مجھے بلوچستان سے اتنا ہی پیار ہے جتنا پاکستان سے ہے۔بلوچ عوام اپنے آپ کو غلط استعمال ہونے سے روکیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے جعفرآباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہم نے پہاڑوں پر چڑھ کر کس کا نقصان کیا؟پہاڑوں پر چڑھنے سے ہمارا اپنا نقصان ہوا اور قومیں تباہ ہوگئیں،ہمیں بلوچستان کے عوام کو پیپلز پارٹی کی چھتری تلے بچا بچا کر چلانا ہے۔بلوچستان کی زمین زرخیز ہے، صرف ہمیں پانی کی تقسیم کا معاملہ ٹھیک کرنا ہے۔

انہوں نے بلوچ عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی دھرتی کا درد ہے۔ میں ہر جگہ خود جانے کے لئے تیار ہوں،ہم نے بلوچستان کو اس لئے حقوق نہیں دیئے تھے کہ افراد امیر ہو جائیں، بلکہ ہماری سوچ تھی کے عوام امیر ہو جائیں، اگر میں وزیر اعظم بنتا تو کیا میں 18 ویں ترمیم کر سکتا، کیا میں پختونوں کو حقوق دے سکتا؟مردم شماری میں بلوچستان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے معاملے پر کچھ لوگوں کو غلط فہمی تھی، سی پیک پورے پاکستان کے لئے بنایا جا رہا ہے، منصوبے سے پاکستان طاقتور ملک بنے گا۔چین ہمارا دوست ہے، وہ ہمارا ساتھ دے رہا ہے۔بلوچستان کےلیے ترقی کےسنہرے مواقع ہیں۔حکومت سمجھتی ہے سی پیک صرف ان کے پروجیکٹس کے لیےہے ۔بلوچستان کی زمینیں پاکستان کی سب سے زیادہ زرخیز زمینیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پانی پر جنگیں ہو سکتی ہیں،کوئی ہمارا پانی بند نہیں کر سکتا، ہم نے پانی متبادل ذریعے سے لانے کے لئے پلان تیار کئے ہوئے ہیں۔ساری نہروں کو پکا کیاجائے گا،کچی کینالیں نہیں چلیں گی۔ڈرپ ایری گیشن سے1000گیلن کے بجائے300 گیلن پانی کی ضرورت پڑتی ہے،ہم نئے انداز سے پانی پہنچانا سکھائیں گے ۔

سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں ظلم کی انتہا ہو رہی ہے اور بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔دنیا میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں، ہمیں ورلڈ آرڈر کے قریب رہنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے