پاناما کیس کا فیصلہ اشرافیہ کا طرز حکومت بدل دیگا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ پاناما کیس کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا جو اشرافیہ کا طرز حکومت بدل دے گا۔

اسلام آباد میں لیڈرز ان اسلام آباد کے نام سے منعقدہ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری توجہ اس وقت پاناما کی پچ پر ہے۔

کرکٹ کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے دور میں عبد القادر بہترین اسپن بولر تھے، اگر عبد القادر کھیلتے رہتے تو شین وارن سے زیادہ وکٹیں لے لیتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں لوگ صرف پیسہ بنانے آتے ہیں،ہم اپنے جمہوری حق کے لیے کھڑے ہوئے ہیں، 60ء کی دہائی میں پاکستان میں کرپشن نہیں ہوتی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب حکمران کرپٹ ہوں گے تو لوگ بھی کرپٹ بنیں گے، کرپشن ہمارے ڈی این اے میں نہیں ہے، حکمرانوں نے کرپشن کو قابل قبول بنایا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے