احسن خان اور عائشہ عمر لاہور ریلوے اسٹیشن پر

احسن خان اور عائشہ عمر کی فلم رہبرا کی شوٹنگ لگ بھگ مکمل ہوگئی ہے۔

احسن خان نے تصدیق کی ‘ فلم لگ بھگ مکمل ہوچکی ہے اور اس کا 95 فیصد کام کرلیا گیا ہے’۔

رہبرا کی حالیہ شوٹنگ لاہور ریلوے اسٹیشن میں ہوئی جس میں احسن خان اور عائشہ عمر نے شرکت کی۔

پروڈکشن ٹیم نے فلم کے لیے متعدد جگہوں پر کام کیا، جبکہ احسن خان کا اس فلم میں پسندیدہ حصہ اس کے گانوں کی شوٹنگ ہیں جو کہ پورے پاکستان میں کی گئیں۔

انہوں نے بتایا ‘ ہمیں گانوں کی عکسبندی میں بہت مزہ آیا، کیونکہ ہم کنڈ ملیر، گوادر، قصور، لاہور اور کراچی گئے’۔

انہوں نے مزید کہا ‘ گانے کا اس فلم کا بہترین حصہ ہیں، مجھے گانوں کی عکسبندی میں مزہ آیا کیونکہ اس کا ٹائٹل ٹریک زبردست ہے۔ عاصم اظہر نے اسے گایا اور اس میں راحت فتح علی خان کا گانا بھی ہے جو ایک المیہ ٹریک ہے ، اس کے علاوہ بھی اس میں ایک اور بہترین گانا ہے جس میں ایک بھارتی گلوکارہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا’۔

ان کا مزید کہنا تھا ‘ عائشہ کے ساتھ کام کرنا ایک اچھا سفر تھا، عائشہ عمر بہترین اداکارہ ہے، ڈائریکٹر امین اقبال نے بھی اپنا کام اچھے طریقے سے کیا، پروڈیوسر سائرہ، جو کہ امریکا سے تعلق رکھتی ہیں، ایک زبردست خاتون ہیں’۔

احسن خان کے مطابق ‘ تو یہ ایک اچھا تجربہ تھا، تھکا دینے والا مگر اچھا’۔

یہ فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے