کراچی: تھانہ ٹیپو سلطان کےلاک اپ سےملزم فرار

کراچی کے تھانہ ٹیپو سلطان کےلاک اپ سےملزم فرار ہو گیا ہے، ملزم شعیب کو تفتیش کے لیے جیل سے 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانے منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم شعیب کو یکم اپریل کو جوہرآباد پولیس نے گرفتار کیا تھا، اس پرگوشت کی دکانوں میں ڈکیتی کےمتعدد مقدمات درج ہیں۔

کراچی میں گزشتہ دنوں گوشت کی دکانوں کی مختلف وارداتوں کے واقعات رپورٹ کیے گئے تھے،یہ ملزم بھی انہی واردات میں گرفتار کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس پر مختلف تھانوں میں 10سے زائد مقدمات درج ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے