ڈیرہ غازی خان: دہشت گردوں سے مقابلہ، رینجرزاہلکار شہید

رینجرز اور حساس اداروں نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کیا جہاں مقابلے کے دوران پانچ مبینہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز نے ردالفساد کے تحت چھیرا کے علاقے تھل میں خصوصی آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ‘دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک سپاہی کامران شہید ہوگئے جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز ہارون زخمی ہوگئے جنھیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا’۔

مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ رینجرز اور حساس اداروں نے آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بھی پکڑا ہے۔

خیال رہے کہ پاک فوج نے ملک بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کے لیے آپریشن ردالفساد شروع کر رکھا ہے جس کے تحت ملک میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے