صر میں خودکش دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی

مصر میں دو گرجاگھروں میں ہونے والے دو خودکش دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 47 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مصری کابینہ نے تین ماہ کے لئے ہنگامی حالت کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔

مصری وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے گرجاگھروں میں ہونے والے دھماکوں میں زخمی ہونے والے تین افراد زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے، اس دوران اسکندریہ اور طنطا میں ہلاک ہونے والے متعدد افراد کے اجتماعی جنازے اٹھائے گئے، اس دوران ہر آنکھ اشکبار تھی۔

اس دوران مصری کابینہ نے صدر عبدالفتاح السیسی کے حکم پر ملک میں تین ماہ کے لئے ہنگامی حالت کے نفاذ کی منظوری دیتے ہوئے فوج اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ دہشتگردی کی سرکوبی اور امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔

دریں اثناء حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے باعث زیمبیا کے صدر ادجار لنگو نے اپنا دورہ مصر منسوخ کردیا، صدر لنگوکو آج دو روزہ سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچنا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے