کراچی میں گرم ہوائیں، درجہ حرارت 41 ڈگری ہوگیا

سورج سندھ والوں کا امتحان لینے لگا، کراچی میں گرم ہواؤں کا راج ہے ، درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا۔

عبدالرشید کے مطابق درجہ حرارت کو قابو رکھنے والی سمندری ہوائیں معمول کے مطابق نہیں چل رہیں جس کی وجہ سے کراچی میں گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے جمعرات سے موسم میں بہتری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ، سکھر اور بدین میں جھلسادینے والی گرمی ہے۔ دادو اور چھور میں پارہ 45 ڈگری تک جاپہنچا۔

جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی حصوں میں بھی شدید گرمی ہوگئی۔ ماہرین نے لوگوں کو گرمی سے بچنے کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے