وزیر اعظم کے مشیر بیرسڑ ظفر اللہ خان نے من گھڑت خبر چلانے پر دنیا نیوز کو قانونی نوٹس جاری کر دیا .

وزیر اعظم کے مشیر بیرسڑ ظفر اللہ خان نے من گھڑت خبر چلانے پر دنیا نیوز کو قانونی نوٹس جاری کر دیا . قانونی نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ وہ 14 روز کے اندر خبر کی تردید اور معذرت شائع کریں ورنہ دنیا نیوز کے خلاف ایک بلین روپے کا دعوی دائر کیا جائے گا.

بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جانب سے دنیا نیوز کی انتظامیہ کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس کا عکس

دنیا نیوز کو جاری کیے گئے قانونی نوٹس کے مطابق 6 اپریل 2017 کو بیرسڑ ظفر اللہ خان کےحوالے سے یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ ” قرآن مجید میں شراب کی ممانعت نہیں ، حد کا تعین حدیث میں ہے” نوٹس کے مطابق اس خبر کو بغیر تصدیق شائع کیا گیا ، جو کے ایک جھوٹی اور بے بنیاد خبر تھی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.

قانونی نوٹس میں میاں عامر محمود ، چیف ایڈیٹر روڑنامہ دنیا کو فریق بنایا گیا ہے. قانونی نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس خبر سے ان کو شدید صدمہ پہنچا ہے اور ان کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے