پاکستانی معیشت بہتر ہوئی ہے، موڈیز کا اعتراف

ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل نے پاکستانی معیشت کی ساکھ بہتر کی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کے مالی خسارے میں کمی اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔سی پیک منصوبے کی وجہ سے آئندہ دوسال معاشی نمو5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ اس منصوبہ کے سبب ٹرانسپورٹ اور توانائی شعبے میں سرمایہ کاری انفراسٹرکچر قلت کو دور کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق بچتوں کی کم شرح اور مقامی کیپٹل مارکیٹ کی استعداد مقامی فنانسنگ فراہم کرنے کے لئے ناکافی ہے، قرضوں پر سود اور درآمدات کی ادائیگی کے سبب جاری خسارہ بڑھ سکتا ہے۔

مسائل کے حل کی کامیاب کوششوں سے ریاست کا کریڈٹ پروفائل بہتر ہوگا، پاکستان میں قرضوں کا تناسب جی ڈی پی کے تناسب سے 67 فیصد ہے۔ موڈیز کا اسٹینڈر تناسب 50 فیصد ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے