شام اور افغانستان سے تربیت یافتہ 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، شام اور افغانستان سے تربیت حاصل کرنےو الے پانچ دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ رینجرز کے کرنل قیصر کہتےہیں دہشت گرد بھارتی اور افغان ایجنسی کا نیٹ ورک چلارہے تھے ، لیپ ٹاپ سے ایک تنصیب کی تھری ڈی تصاویر ، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔

رینجرز ہیڈکوارٹرز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرنل قیصر نے کہا کہ اطلاع ملی تھی کہ القاعدہ برصغیر کے لوگ شہر میںداخل ہوگئے ہیں، جس پرمواچھ گوٹھ میں کارروائی کی گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتارکیے گئے دہشت گرد طاہر زمان عرف باکسر موٹا نے افغانستان میں تربیت حاصل کی۔دوسرا دہشت گرد محمد نواز2012میں القاعدہ میں شامل ہوا، جوآئی ای ڈیز بنانے کا ماہر تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز نے دہشت گرد جاوید سواتی کو میڈیکل کی سہولت فراہم کی۔جاوید سواتی رینجرز پر حملے میں زخمی ہوا تھا،حملے میں رینجرز کے 2 اہل کار شہید ہوئے تھے۔

کرنل قیصر کے مطابق تیسرا دہشت گرد بلال سانحہ صفورا کےمرکزی ملزم طاہر کاقریبی ساتھی ہے۔اس نے طاہر کے کہنے پر قتل کی8 وارداتیں کیں۔دہشت گردوں سے8کلو بارود ،ایک خود کش جیکٹ اور4بال بم برآمد ہوئے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے