بھارت کوہ ہمالیہ کی دوبارہ پیمائش کرے گا

بھارت نیپال کے ساتھ مل کرکوہ ہمالیہ کی دوبارہ پیمائش کر نے کا منصوبہ رواں سال شروع کرے گا۔

1855 میں سر جارج ایورسٹ کی قیادت میں پہلی بار کوہ ہمالیہ کی پیمائش کی گئی تھی اور اسے بلند ترین پہاڑ قرار دیا گیا تھا۔

بھارت نے1956میں کوہ ہمالیہ کی دوبارہ پیمائش کی تھی۔ 2015 کے گورکھا زلزلے کے بعد ان خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ کوہ ہمالیہ اپنی جگہ سے سرک رہا ہے اور اس کی بلندی میں کچھ کمی ہوسکتی ہے۔

بھارت نے نیپال کے ساتھ مل کر اب دوبارہ پیمائش کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نیپال نے اب تک منصوبے پر رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے