ایم کیوایم کے زیادہ تر کارکن لاپتہ نہیں، سندھ پولیس

سندھ پولیس نےانکشاف کیا ہے کہ ایم کیوایم کے زیادہ تر کارکن لاپتہ نہیں، گرفتاری سے بچنے کے لیے بھارت اور دیگر ممالک فرار ہوگئے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ ذوالفقار مہر نے بتایا کہ ایم کیوایم والوں کا انڈیا نیٹ ورک موجود ہے۔ایم کیوایم کارکن سید امیر احمد نظامی اور ارشاد کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری کے خوف سے فرار ہوئے۔

جسٹس شفیع صدیقی نے پوچھافرار ہونے والے کارکنوں کا کریمنل ریکارڈ ہے؟کسی دوسرے ملک پناہ لینے کے لیے کوئی جواز پیش کیا ہوگا، ہمارے ایئرپورٹس یاامیگریشن حکام کے پاس ان کے جانے کا تو ریکارڈ ہوگا؟

ایس ایس پی نے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کر لی جس کے بعد عدالت نے دو ہفتوں میں کارکنوں کی گمشدگی اور اگر ملک سے فرار ہوئے ہیں تو اس کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے