وزیراعلی سندھ گیس بند کرنے کی طاقت ہی نہیں رکھتے، رانا ثنا

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ گیس بند کرنے کی طاقت ہی نہیں رکھتے ، پیپلز پارٹی اپنی کرپشن چھپانے کے لیے سیاسی حربے استعمال کررہی ہے ۔

سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ سندھ کی وفاق اور سوئی سدرن کو دی گئی دھمکی کے بعد مسلم لیگ کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ ایسا کچھ نہیں کرسکتے، ایساکرنا پاؤں پر کلہاڑی مارنےکےمترادف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوسندھ میں کرپشن کے شدید قسم کےالزامات کا سامنا ہے۔میں نہیں سمجھتا مراد علی شاہ جیساکوئی سمجھدارآدمی ایسا کرسکتا ہے۔

مسلم لیگی رہنما طلال چوہدری نے بھی وزیر اعلیٰ کے بیان کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کو ہمیشہ اس کے حق سے بڑھ کر دیا ہے ، صوبائی حکومت کی ذمہ داری بھی ہم پوری کررہے ہیں ، میٹرو ، پانی ، سرکلر ریلوے سب نواز شریف ہی تو دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بجلی چوروں کو دھمکی دیتے جو ارکان اسمبلی کے پیچھے چھپے ہیں ،پیپلز پارٹی کےچور ٹولے نے 8سال سندھ کے وسائل لوٹے ،این ایف سی کا پیسہ سندھ میں کہاں جاتاہے ، پیپلز پارٹی کبھی بھٹو اورکبھی پانی کے نام پر سندھ کارڈ استعمال کرتی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے