سندھ حکومت کے تحفظات دور کرنے کو تیار ہیں، چیئرمین سوئی سدرن

چیئرمین سوئی سدرن مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت کے تحفظات دور کرنے کےلیے تیار ہیں، مسائل حل کرنا چاہتےہیں ، وزیراعظم کو لکھے گئے خط سے آگاہ ہیں، جس لمحے بینک گارنٹی ملے گی،گیس فراہم کردیں گے۔

مراد علی شاہ کی دھمکیوں پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیکورٹی ڈپازٹ ملتے ہی گیس فراہم کی جائے گی ،قانونی طور پر ایسایک طرفہ فیصلہ قانون آئین کی نفی ہوگی، نوری آباد کے پاورپلانٹ کا کئی ماہ پہلے سمجھوتہ ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط سے آگاہ ہیں، خط میں خیر پور اکنامک زون اورمختلف دیہات تک گیس نہ پہنچنے کی بات کی گئی، ملک میں گیس ذخائر مسلسل کم ہو رہے ہیں، ایل این جی پائپ لائن کے 48 ارب روپے سندھ کے صارفین کو نہیں دینے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے