یونس و مصباح کو آخری سیریز دیکر اچھی روایت قائم کی گئی، آفریدی

کرکٹر شاہد آفریدی کے زخم پھر ہرے ہوگئے، کہتے ہیں کہ پی سی بی نے یونس اور مصباح کو آخری سیریز دے کر اچھی روایت قائم کی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ میرےحوالے سے پی سی بی نے ایسا نہیں کیا، تاہم مجھے افسوس بھی نہیں، مجھے نہ کوئی الوداعی میچ چاہیے نہ ہی کو ئی سیریز کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ جو پیار ملا عوام سے ملا، اس طرح کی پی سی بی سے کوئی امید نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ٹیم کو ماڈرن کرکٹ کھیلنے کے انداز اپنانے ہوں گے ،سرفراز اچھی کپتانی کر رہے ہیں، لیکن بڑی ٹیموں کے خلاف اچھی کپتانی کرنے کی ضرورت ہو گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے