وزیراعظم نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی کا خط

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سطح پر رابطے ہوئے ہیں،افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ کر دو طرفہ پارلیمانی رابطوں کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاک افغان پارلیمانی رابطوں کی اشرف غنی کی تجویز اسپیکر ایاز صادق اور دفتر خارجہ کو بھجوا دی ہے۔

اسپیکر نے اس سلسلے میں پالیمانی جماعتوں سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی پارلیمانی وفد وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ جلد افغانستان کا دورہ کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے