نوازشریف نیا وزیراعظم نامزد کرنے کی فکر کریں،چانڈیو

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ وزیر اعظم جانے سے پہلے جیبیں نہ جھاڑیں، نیا وزیراعظم نام زدکرنے کی فکرکریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کو گیس نہیں دیں گے، بجلی نہیں دیں گے تو کیا ٹرانسفارمر کا اچار ڈلے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو ایک ارب روپے کی بینک گارنٹی دینے کے لیے تیار ہیں لیکن پہلے وہ معاہدہ تو کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ اُن میں گیس کو بند کرنے کی طاقت نہیں تو یہ اس کی بھول ہے، انہیں یہ اختیار اور طاقت آئین دیتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے