بھارتی فوج نے پتھراؤ سے بچنے کیلئے کشمیری کو ڈھال بنالیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا نیا حربہ سامنے آگیا ہے۔بھارتی فوج نے پتھراؤ سے بچنے کےلئے کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے طورپر جیپ کےبمپر سے باندھ دیا۔

یہ وڈیو سوشل میڈیاپرآنے کے بعد دنیا بھر میں بھارتی فوج کے رویے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔کشمیر میں بھارت کی بزدل افواج کا یہ ہے ایک اور روپ، پہلے آزادی کا حق مانگنے والوں پر ظلم و ستم کرو،جب جواب میں پتھر پڑیں،تو کشمیریوں کو ہی اپنی ڈھال بنالو۔

فوجی گاڑی سے باندھے گئے کشمیری نوجوان فارق ڈا رکا کہنا ہے کہ اس نے کبھی پتھراو نہیں کیا۔ بھارتی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ویڈیو صحیح پائی گئی تو فوج کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی فوجی جیپ کے بمپر سے کشمیری نوجوان کو باندھ کر مارچ کرنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں جب ایک نیم فوجی اہلکار کے ساتھ بعض کشمیری نوجوانوں نے نازیبا سلوک کیا تو پورا بھارتی میڈیا آگ بگولا ہوگيا لیکن اب سب چپ کیوں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے