لاہور کےعلاقےداروغہ والا میں لکڑی کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی۔ فائربریگیڈ کی6 گاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق داروغہ والا کے علاقےدھوبی گھاٹ کے قریب لکڑی کے گودام میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورےگودام کو لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملنے پرفائر بریگیڈ اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔
فائر بریگیڈ کی6گاڑیوں نےڈیڑھ گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا،آگ لگنےکی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔