کوہاٹ میں لوگ روزہ کیسے گذارتے ہیں ؟

images (1)

کوہاٹ کے خوبصورت ، پر فضا تفریحی مقامات پر سارا سال مقامی لوگوں اور سیاحوں کا رش رہتا ہے مگر گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی یہاں آنیوالوں کی تعدادبڑھ جاتی ہے ۔

کوہاٹ کے خوبصورت ، پر فضا تفریحی مقامات میں گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی بڑی تعداد میں لوگ تاریخی اور قدیم قدرتی چشموں جنگل خیل اور تانڈہ ڈیم کا رخ کرتے ہیں ۔

کوہاٹ کے مقامی لوگوں کے علاوہ دیگر شہروں سے سیاح بھی گرمیوں سے نجات پانے کیلئے ٹھنڈے پانی کے چشموں پر پکنک منانے آ تے ہیں ۔

اس سال رمضان کے مہینے میں سیاحوں کا رش اور بھی بڑھ گیا ہے ۔صاف و شفاف ٹھنڈے ٹھنڈے پانی کے چشموں میں نوجوان اور بچے نہانے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے پر پانی اچھال کر مستیاں کرتے نظر آتے ہیں۔

تانڈہ ڈیم جیسے پر فضامقام پر پانی کا شور اور ٹھنڈی تیز ہوائیں یہاں آنے والوں پر سحر طاری کر دیتی ہیں ۔ کچھ لوگ ٹھنڈے پانی سے شرا بو ر ہوتے ہیں تو کچھ تفریح کے لطف کو دوبالا کرنے کیلئے کھانا بنانے میں مصروف نظر آتے ہیں ۔

لوڈشیدنگ اور گرمیوں کے ستائے ہوئے لوگ کوہاٹ کے ان خوبصورت اور پر فضا مقامات کا رخ کر رہے ہیں اور یہاں گزارے لمحات کو یاد گار قرار دے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے