مشال کے قتل کی ویڈیو دیکھ کر صدمہ پہنچا، مریم نواز

وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشعال کےقتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز کا اپنے تعزیتی پیغام میں کہنا ہے کہ مشعال خان کو قتل کیے جانے کی ویڈیو دیکھ کر صدمہ پہنچا،مشتعل جلوس کا خود منصف بننا ذہنی تنزلی اور پستی کا عکاس ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی مشعال خان کے قتل پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہجوم کی جانب سے مشعال خان کا قتل شرمناک ہے۔

خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں ہر جگہ قانون کی عملداری لازمی ہونا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے