امام کعبہ شیخ صالح نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسلامی فوجی اتحاد میں شامل ہونا فطری ہے، دنیا میں امن اورحرمین کے تحفظ کے لیے اس اتحاد کی بڑی اہمیت ہے۔
امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے حرمین شریفین اورمقدس مقامات کی حفاظت کے لیے سعودی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیم، معیشت، سیاست اور عسکری طاقت والا پاکستان ساری دنیا کے مسلمانوں کی طاقت ہے۔