اگر چاہتے ہیں کہ بچے ذہین ہوں تو شادی خاندان میں نہ کریں ۔ڈاکٹرز

طاہر عمر

آئی بی سی اسلام آباد

۔ ۔ ۔

article-201441004572417844000

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاندان  سے باہر شادیوں سے بچوں کے قد اورذہانت میں اضافہ ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف ایڈنبرا میں کی گئی تحقیق کے مطابق ایک ہی طرح کا ڈی این اے رکھنے والے والدین کے مقابلے میں 2 مختلف ڈی این اے رکھنے والے والدین کے بچے زیادہ لمبے اور ذہین ہوتےہیں۔

ڈاکٹرز کا کہناہے کہ خاندان سے باہر شادیوں سے مختلف موروثی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔

اس حوالے سے آئی بی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد کے ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ خاندان میں شادی مختلف بیماریوں کا باؑعث ہوسکتی ہے، اس لئے خاندان سے باہر شادی کرنا زیادہ موزوں ہے۔

ایک سروے رپورٹ کے مطابق  پاکستان 40 فیصد مردوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے خاندان میں جبکہ32 فیصد نے خاندان سے باہر شادی کو ترجیح دی ہے۔ 22 فیصد نے کہاکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ خاندان میں یا باہر شادی کریں۔ بہت سےعلاقوں میں خاندان کے باہر شادی کرنے کو برا سمجھا جاتا ہے اور خاندان کے بڑے افراد اپنے بچوں کی شادی خاندان سے باہر کرنا اپنی عزت کا مجروح ہونا سمجھتے ہیں۔

آئی بی سی اردو نے جب اس سلسلے میں ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم ہزاروی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ  اسلام میں خاندان سے باہر شادی کرنا افضل ہے، خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی خاندان سے باہر  شادیاں کیں۔
Imran-Reham-Khan-Wedding-2
کچھ لوگ اپنی وارثت ، دولت اور جائیداد خاندان میں رکھنے کی غرض سے بچوں کی شادیاں زبردستی خاندان میں کرانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ اس کی اہم مثال عمران خان کی شادی ہے ۔ ان کی بہنیں چاہتی تھیں کہ عمران خان کی شادی خاندان میں ہو تاکہ ان کی وراثت خاندان میں ہی رہے تاہم عمران خان نے تین بچوں کی ماں  ریحام خان سے شادی کی جن کا ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ، عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریحام کے حسن انتظام اور بچوں کی تربیت سے متاثر ہو کر شادی کی ۔

40354_23

برطانوی شہزادے ولیم نے بھی اپنے والد شہزاہ چارلس کی طرح شاہی خاندان سے باہر ایک عام سی لڑکی کیٹ میڈلٹن سے 29 اپریل 2011 کو شادی کی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے