ملک بھر میں ایسٹر کی تقریبات ،خصوصی دعائیں

ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے،اس موقع پر عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں کی گئیں اور مزے مزے کے پکوان بنا کر دعوتیں کی گئی، ملک بھر کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت ہیں۔

ملتان میں ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کا آغاز رات سے ہی جاری تھا، دعائیہ تقریبات کے بعد دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔

جھنگ کے گرجا گھروں میں ایسٹر پر عبادات کا اہتمام کیاگیا اور خصوصی دعاؤں کے علاوہ شرکا نے گیت بھی گائے۔

گوجرہ، بہاول پور اور بھکر میں بھی ایسٹر پر خصوصی عبادات کی گئیں، اس کے بعد دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مزے مزے کے کھانوں سے تواضع کی گئی ۔

سکھرمیں مرکزی تقریب سینٹ سیویئر چرچ میں ہوئی، جس میں مسیحی برادری نے ملکی ترقی، امن اور بھائی چارے میں اضافے کے لیے دعائیں کیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے