مردان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے مشال خان کا کون سا فیس بک اکاؤنٹ اصلی ہے ؟اور کون سا جعلی ؟ خیبرپختونخوا پولیس نے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے ایف آئی اے سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس بات کا فیصلہ آئی جی خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا،ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی مردان نے اجلاس میںبریفنگ دی ،جس کے دوران ان کا کہنا تھاکہ پولیس نے چند گرفتاریوں اور سوالات کے سوا بیش تر معلومات حاصل کرلی ہیں ۔
آئی جی خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میںمشال خان کے قتل پر اب تک ہونے والی تفتیش کا جائزہ بھی لیا گیا ۔