رینجرز سے اختیارات واپس لینے کا تاثر غلط ہے، محکمہ داخلہ سندھ

محکمہ داخلہ سندھ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ سندھ رینجرز سے اختیارات واپس لینے کا تاثر غلط ہے، رینجرز کو سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے آرٹیکل 147 کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کی ایک سال کے لیے تعیناتی کی توسیع 20 جولائی 2016 ء کو کی گئی تھی، اس توسیع کے بعد رینجرز کو 19 جولائی 2017 ء تک اختیارات حاصل ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز کو یکم اگست 2016ء کے نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرولنگ، پکٹ، اہم تنصیبات اور پولیس کے بیک اپ سپورٹ کے اختیارات ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رینجرز اہم شخصیات، تقریبات، غیرملکیوں کی سیکیورٹی پر پولیس کی معاونت کرتی ہے، رینجرز انٹیلی جنس بیس آپریشن قانون کے مطابق کرسکتی ہے، قانونی طور پر رینجرز اپنے مینڈیٹ کے تحت کردار ادا کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے