اسپاٹ فکسنگ کیس: خالد لطیف،شاہزیب حسن کی پھر طلبی

اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی نے ایک بار پھر خالد لطیف اور شاہزیب حسن کو طلب کرلیا، پی سی بی دونوں کھلاڑیوں سے کیس سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے ۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف اور شاہزیب حسن کے گرد گھیرا مزید تنگ ہونے لگا،پی سی بی کو کھلاڑیوں سے کچھ مزید معلومات درکار ہیں ۔

بورڈ نے دونوں کرکٹرز کو آرٹیکل 4اعشاریہ 3کے تحت نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کر کے خالد لطیف کو 26 اور شاہزیب حسن کو 27 اپرل کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔

مذکورہ آرٹیکل کے تحت کھلاڑیوں سے ان کا تمام ریکارڈ مانگا جاسکتا ہے جس میں بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سمیت کمپیوٹر ڈیٹا اور موبائل ڈیٹا کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ حساس معاملہ ہونے کی وجہ سے مزید تفصیلات جاری نہیں کرسکتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے