قیدیوں پر مظالم، مغربی کنارے میں احتجاج، درجنوں فلسطینی زخمی

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف مغربی کنارے میں مظاہرے کیا گیا اس دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینی قیدوں کی تنظیم کی اپیل پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور اہم شاہراہوں پر ٹائرز جلاکر بند کردیا گیا ہے، ریلیوں اور مظاہرین کو روکنے کے لئے اسرائیلی فورسز میدان میں اتر آئی۔

مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، اسرائیلی فورسرز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کے گولے اور ہوائی فائرنگ شروع کردی، یہ مظاہرے اسرائیلی جیلوں میں بند 1500 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں شروع ہوئے ہیں۔

دریں اثناء اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کردی ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیدیوں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے