اسلام آباد ایئرپورٹ واقعہ، خاتون کانسٹیبل غزالہ شاہین معطل

اسلام آباد ائرپورٹ پر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ایف آئی اے کی خاتون کانسٹیبل غزالہ شاہین کو معطل کردیا گیا ہے۔

غزالہ شاہین کو ایف آئی اے زونل آفس اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق خواتین پر تشدد کرنے والے ایف آئی اے اہلکاروں کی شناخت ہوگئی ہے، فوٹیج میں ایف آئی اے کے انسپکٹرندیم واقعے کو دیکھ رہے ہیں، ایف آئی اے کی کانسٹیبل غزالہ خواتین پر تشدد کررہی ہے، فوٹیج میں ایف آئی اے کی کانسٹیبل نوشیبہ بھی نظر آرہی ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں اے این ایف کااہلکاربھی موجودہےجس کی شناخت نہیں ہوئی، ڈی جی ایف آئی اے نے فریقین کواپنے دفتر میں طلب کر لیاہے۔

ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اہلکار قصوروار پایا گیا تو سخت ترین کارروائی ہو گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے