الیکشن کمیشن نے کے پی کے انتخابات سے کیا سبق سیکھا

زارا قاضی

اسلام آباد

۔ ۔ ۔

news-1428318769-5003_large

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت بڑھانے پر غور شروع کردیا
 
پولنگ کا وقت صبح سات بجے سے شام سات بجے تک رکھنے کی تجویز زیر غور ہے.
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران بیلٹ پیپر ز زیادہ اور ووٹنگ کا وقت کم ہونے کی وجہ سے ہونے والی بد انتظامی سے سبق سیکھتے ہوئے اسلام آبادمیں 25جولائی کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کے وقت مین تین گھنٹے تک اضافہ کی تجویزپر غورشروع کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ بیلٹ پیپرز ہونے کی وجہ سے پولنگ کا وقت بڑھانے کی تجویز زیر غورہے
ٹرن آؤ ٹ بڑھانے کیلئے اسلام آبادمیں 800پولنگ اسٹیشن ، 3200پولنگ بوتھ ہونگے کے پی کے بلدیاتی اور عام انتخابات میں پولنگ کا وقت صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک تھا
یوں لگ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات سے سبق سیکھ لیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے