شیری رحمان کا بطور ماڈل فوٹو شوٹ

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کی خاتون رہنماء بھی ماڈل بن گئیں، مقامی جریدے کا فوٹو شوٹ منظر عام پر آگیا، شیری رحمان کی تصاویر نے سب کو حیران کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی خاتون رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان بھی ماڈل بن گئیں، مقامی جریدے کیلئے کیا گیا فوٹو شوٹ منظر عام پر آگیا۔

شیری رحمان نے گرین کلر کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ خوبصورت میک اپ نے ان کی شخصیت کو مزید نکھار دیا ہے، پی پی رہنماء کی تصاویر نے سب کو حیران کردیا۔

57 سالہ شہربانو رحمان جو اپنی کنیت شیری کے نام سے جانی جاتی ہیں ایک صحافی اور سیاستدان ہیں. شیری رحمان 1960 کو کراچی میں پیدا ہوئیں . بنیادی طور پر آپ صحافی ہیں اور معروف جریدے ہیرلڈ کی ایڈیٹر بھی رہیں .

بے نظیر بھٹو کے ساتھ سیاست میں آئیں اور مارچ 2008 ء سے 2009 ء تک پاکستان کی وزیر اطلاعات رہیں۔ اپنے موقف پر ڈٹے رہنے پر وزارت کو خیر باد کہا۔ بعد میں انہیں انجمن ہلال احمر کا چئیرمین بنایا گیا . اس کے بعد انہیں امریکا میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا . پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر نائب صدر اور جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ آپ معروف تھنک ٹینک جناح انسٹی ٹیوٹ کی چیئر پرسن بھی ہیں .

تعمیر مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو ندیم حسین ان کے شوہر ہیں۔

ان کی اور ان کے شوہر کی غیر منقولہ جائداد ۹؍کروڑ ۵۸؍لاکھ ۹۰؍ہزار اور منقولہ تقریباً ۴؍کروڑ ۷۹؍لاکھ ۴۲؍ہزار روپے ہے۔ ان کے پاس چھ گاڑیاں ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ ۲۵؍لاکھ ۵۵؍ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔ نیز ۱۹۰؍تولے سونے کے زیورات، نقدی اور غیر ملکی کرنسی کے علاوہ تقریباً ۷؍کروڑ روپے بھی رکھتی ہیں جبکہ ان پر تقریباً ۲۰؍کروڑ ۸۰؍لاکھ روپے کا قرض بھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے