حافظ آباد: پولیس آپریشن میں 4افراد گرفتار، 16افراد زیر حراست

حافظ آباد کے قصبے جلالپور بھٹیاں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ 16مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

جلالپور بھٹیاں پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 9گھروں کی تلاشی اور 12افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ اس دوران 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار افراد کے قبضے سے ناجائز اسلحہ، شراب اور منشیات برآمد کر لی گئیں، جبکہ مشکوک یا مکمل دستاویزات پر 16مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے